مشرق وسطیٰ کشیدگی دیگر ممالک کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، صدرآصف زرداری


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر،وزیراعظم نے دبئی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے2 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس اورسوگوار خاندانوں سے ہمدری و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عالمی امن و استحکام کےلئے خطرہ ہے،کشیدگی دیگر ممالک کو لپیٹ میں لے سکتی ہے، تنازعات کا حل سفارت کاری ،تحمل سے نکل سکتا ہے، عالمی برادری کشیدگی کم کرانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن معاونت ،میتوں کی واپسی میں سہولت کی ہدایت دیتے ہوئے کہا غم کی گھڑی میں حکومت سوگوار خاندانوں کےساتھ ،متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتی مشن متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔