پنجاب، فلڈ زون خالی کرانے کا فیصلہ، 17 مقامات پر منی ڈیم بنانے کی تجویز منظور

لاہور: (وقائع نگار) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں 3ماہ کے اندر فلڈ زون خالی کرانے کی منظوری دےدی، مریم نواز کی زیر صدارت پوسٹ فلڈ انتظامات کےلئے خصوصی اجلاس ہوا ،متعلقہ محکموںنے تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعلیٰ نے دریا کی گزرگاہوں میں تعمیرات بنانے کی پابندی پر عملدرآمد یقینی کوبنانے کا حکم دیا، اجلاس میں آبی گزرگاہوں میں قائم غیر قانونی تعمیرات سیلاب سے گرنے کی صورت میں امداد نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مریم نواز نے آبی گزرگاہوں میں غیر قانونی تعمیرات کے سدباب کےلئے مستقل مانیٹرنگ کی ہدایت کی، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا فلڈ زون میں تعمیرات بنانے پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ بھی فیصلہ دے چکی ، وزیراعلیٰ نے چنیوٹ میں بند بنانے کےلئے فیزیبلٹی رپورٹ مکمل ہونے پرچنیوٹ میں بند بنانے کی اصولی منظوری دےدی،مریم نواز نے ان فلیٹ ایبل ڈیم ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ہدایت کر دی، اجلاس میں پنجاب میں 17 مقامات پر منی ڈیم بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا، اس موقع پر کالا باغ اور سد ھنائی کے مقامات پر آبی ذخائرکی استعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں پی ڈی ایم اے کی ری سٹرکچرنگ اور 8 نئے ونگ بنانے کا فیصلہ ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر، ریجنل ڈیزاسٹر اور ویئر ہاوس قائم کرنے کی منظوری دی گئی، مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ رابطہ سڑکوں اورراستوں کی بحالی مکمل ، پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 563 کلومیٹرطویل186 روڈز، 446 پلیاں اور ایک پل بحال کر دیا گیا، وزیراعلیٰ نے ریسکیو 1122کوفلڈ آپریشن کےلئے جدید ترین آلات مہیا کرنے کی منظوری دےدی، اجلاس میں 10 لینڈنگ کرافٹ، بیڑے، بوٹ کیئریر ٹرک، نیوگیشن اور کمیونیکیشن کے جدید آلات، فلائنگ لائف بوائے جیکٹ اور دیگر آلات خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا 5 دریاوں پرفلڈ کے حوالے سے 1990 ہائی رسک زون، 1278 میڈیم رسک زون،3169 لو رسک زون ہیں، پنجاب میں آبپاشی کے 183 پراجیکٹ جاری، 298 ڈرین ،سیلابی نالے اور 67 ڈرینج سسٹم کی ڈی سیلٹنگ کی جائے گی، راوں سال بھی 28 فیصد تک زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی جارہی ہے، مریم نواز کو اجلاس میں شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم پلاننگ پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا سرائیکی اجرک میری پسندیدہ ہے، سرائیکی اجرک اخلاص ومحبت کا استعارہ ہے، وزیراعلیٰ نے ”سارے بھراواں کُو سرائیکی ڈینہہ دی مبارکباد“ سرائیکی زبان میں پیش کی اور کہا اجرک سرائیکی خطے کی صدیوں پرانی ثقافتی علامت،سرائیکی تہذیب و تمدن میں محبت، پیار، یگانگت اور خلوص جھلکتا ، سرائیکی اجرک کے رنگ دیکھ کر آنکھیں کو ٹھنڈک پہنچتی ، پنجاب پاکستان کی ثقافت اور قدیم روایات کا امین ہے۔