وزیراعظم ،اپوزیشن لیڈر بیٹھ کر نیا چیئرمین نیب تعینات کریں،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے نیب کو سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جاتا رہا، 50 کروڑ سے کم کرپشن الزامات کے کیسز کو نیب میں شامل نہ کرنادرست نہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا وزیراعظم ،اپوزیشن لیڈر بیٹھ کر نیا چیئرمین نیب تعینات کریں،توسیع بھی دونوں کو کرنی چاہیے۔