طاقت کا استعمال ناقابل قبول، ایران کیخلاف فوجی آپریشن فوری روکاجائے،چین
بیجنگ:(مشرق نیوز)چین نے کہا ہے طاقت کا اندھا دھند استعمال ناقابل قبول ہے، ایران کیخلاف فوجی آپریشن فوری روکاجائے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا بیجنگ تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، تعمیری کردار میں سلامتی کونسل میں انصاف کی بالادستی، امن کےلئے جدوجہد اور جنگ روکنا شامل ہے، جنگ پڑوسی ممالک تک پھیلنے پر گہری تشویش ہے،فریقین ملٹری آپریشنز بندکریں اور جنگ کوپھیلنے سے روکیں، طاقت کا اندھا دھند استعمال قبول نہیں کیا جا سکتا، ایران کے جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے جائزحق کو تسلیم کرتے ہیں، ایرانی جوہری مسئلہ سیاسی و سفارتی حل کی طرف لوٹے گا۔



















