بیجنگ (مشرق نیوز) چینی وزیر خارجہ نے عمانی، ایرانی اور فرانسیسی ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطے کیے جس دوران ایران کی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ کیا،چینی وزارت خارجہ کے مطابق وانگ ژی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہا خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہیں، ایران کو اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق ہے، چین مسئلے کے حل کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، وانگ ژی نے فرانسیسی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا اور خطے کی بدلتی صورتحال پر مشاورت کی جبکہ سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل پر زور دیا گیا۔
ایران کو خودمختاری ،علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق ہے: چینی وزیر خارجہ



















