خود مختار رہنما کا قتل، حکومت کی تبدیلی کےلئے عوام کو اکسانا ناقابل قبول ہے:چین

بیجنگ (مشرق نیوز) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،چینی وزیر خارجہ نے کہا جوہری مذاکرات کے دوران امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ کرنا ناقابل قبول ہے، ایک خود مختار رہنما کا قتل اور حکومت کی تبدیلی کےلئے عوام کو اکسانا ناقابل قبول ہے،چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا چین کا موقف ہے فوجی کارروائیاں فوری روکی جائیں، فریقین بات چیت اور مذاکرات پر واپس آئیں، یک طرفہ اقدامات کی ہم مشترکہ مخالفت کرتے ہیں۔