ایران پر حملہ غیر آئینی ،ٹرمپ نے جنگ نہ روکی تو کانگریس مداخلت کرے، امریکی سینیٹر
واشنگٹن :(بیورورپورٹ) امریکی سینیٹر ایڈورڈ مارکی نے ایران پر جارحیت کوغیر قانونی ،غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا حملہ کانگریس کی منظوری کے بغیر کیا گیا،اقدام امریکی شہریوں کیلئے خطرناک ہے،کارروائی علاقائی جنگ میں شدت پیدا کرے گی، خطے میں موجود امریکی فوجیوں و شہریوں کیلئے سنگین خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔
ایڈورڈ مارکی نے کہا ٹرمپ نے ایران کے جوہری خطرے کو مسلسل بڑھا چڑھا کر پیش کیا، وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی اعتراف کیا ایران یورینیم کی افزودگی نہیں کر رہا،حملے سے پہلے اور اب بھی سفارتی حل کا موقع موجود ہے اگر ٹرمپ نے جنگ نہ روکی تو کانگریس کو مداخلت کرنی چاہئے۔



















