مودی کا دورہ اسرائیل تشویشناک،سنگین سٹریٹجک نتائج نکلیں گے،بھارتی اپوزیشن


نئی دہلی :(مشرق نیوز) کانگریس نے مودی کے دورہ اسرائیل پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

بھارتی اپوزیشن جماعت نے کہادورہ ایسے وقت کیا گیا جب خطے میں کشیدگی عروج پر ہے،لڑائی شروع ،وسیع تر جنگ کا واضح خطرہ ، مودی کا دورہ فوجی کشیدگی کی سیاسی تائید کا تاثر دیتا ،دورہ اصولوں پر مبنی عالمی نظام، اقوام متحدہ چارٹر کیخلاف ہے، بلااشتعال جارحیت کی خاموش حمایت کا تاثر بھارتی موقف کو نقصان پہنچا ئے گا۔

کانگریس نے کہا بھارت کے روابط صرف اسرائیل نہیں، فلسطین ،پورے خطے کےساتھ ہیں، دورے کے سنگین سٹریٹجک نتائج نکل سکتے ہیں،مودی کی جانب سے جارحیت کی تائید کشمیر پر موقف کو کمزور کرے گی،دورہ خاص طور پر نامناسب وقت پر کیا گیا،اسرائیل کےساتھ فلسطین اور ایران سے بھی تعلقات کے خواہاں ہےں، موجودہ حکومت اصولوں پر مبنی عالمی نظام سے وابستگی کو قربان کررہی ہے۔