واشنگٹن: ( )صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان جنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کررہا ہے ، مداخلت نہیں کروں گا۔
صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا آپ پاکستان اور افغانستان جنگ میں مداخلت کریں گے؟
امریکی صدر نے جواب دیا میں کرتا لیکن آپ جانتے ہیں، میرے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔
ٹرمپ نے کہا میرا خیال ہے پاکستان بہت ہی شاندار طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کررہا ہے ، مداخلت نہیں کروں گا۔
امریکی صدر نے کہا پاکستان کے پاس عظیم وزیراعظم اور جنرل ہیں ، عظیم قیادت ہے ، 2 شخصیات کی میں واقعی بہت زیادہ عزت کرتا ہوں۔
پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کررہا ہے ، مداخلت نہیں کروں گا:ٹرمپ



















