سینٹ: افغانستان کی دراندازی کےخلاف مذمتی قراردادمتفقہ طور پر منظور


اسلام آباد،لاہور :(بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے) سینٹ نے افغانستان کی دراندازی کےخلاف مذمتی قراردادمتفقہ طور پر منظور کر لی۔

شیری رحمن کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیاایوان افغان دراندازی کی مذمت ،شہید ہونےوالے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے،عالمی برادری افغان طالبان رجیم کے روئیے کانوٹس لے،پاکستانی سالمیت چیلنج کرنے والوں کو سخت جواب ملے گا۔

ادھر آپریشن غضب للحق شروع کرنے پر پاک فوج کو بھر پورداد شجاعت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی،استحکام پاکستان پارٹی کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں وزیراعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیرکے بہادرانہ فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے کہا گیا فیلڈ مارشل کی زیر قیادت افواج پاکستان پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کر رہی ہے، دفاع وطن عزیز پر کوئی سمجھوتہ نہیں،دشمن کی ہر جارحیت کا دندان شکن جواب دیں گے۔