اسلام آباد:(بیورورپورٹ)این اے 43 میں پی ٹی آئی کی فتح کےخلاف جے یو آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
جے یو آئی امیدوار مولانا اسعد محمود نے سپریم کورٹ میں وکیل حافظ احسان کھوکھر کے ذریعے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا 348 پولنگ سٹیشنز کی بجائے صرف چند سٹیشنز پر دوبارہ گنتی قانون کے منافی ہے، جزوی طور پر ہوئی دوبارہ گنتی کے دوران متعدد پولنگ سٹیشنز سے بیلٹ پیپرز غائب پائے گئے۔
اپیل میں کہا گیا بیلٹ پیپر ہی اصل عوامی مینڈیٹ کا بنیادی ثبوت ہیں، الیکشن ٹربیونل کا یکم دسمبر 2025 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
این اے 43میں پی ٹی آئی کی فتح کےخلاف جے یو آئی کاسپریم کورٹ سے رجوع



















