عدالت سے ریلیف نہ ملا تو عوام سے رجوع کرینگے:علیمہ خان
اسلا م آباد: (بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے سپریم کورٹ سے ریلیف نہ ملا تو عوام سے رجوع کریں گے،بانی پی ٹی آئی عوام کے لیڈر ،عوام کو صحت کے معاملے پر گھروں سے نکلنا چاہیے،پرامن احتجاج کرنا آئینی حق ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاعلی بخاری، حامد خان اور لطیف کھوسہ جیسے وکلا اپنا کردار ادا کریں، پی ٹی آئی میں وکلا کی بڑی تعداد موجود ،موجودہ صورتحال میں متحرک ہونا چاہیے
علیمہ خان نے کیس کی سماعت میں وقفے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا طویل تاخیر پریشان کن ، بانی پی ٹی آئی کےساتھ زیادتی ہو رہی ، ایک آنکھ متاثر ہے، آئندہ سماعت میں جج کے عمرہ پر جانے اور پھر اگلی سماعت میں پراسیکیوٹر کے اعتکاف پر بیٹھنے جیسے معاملات سامنے آ سکتے ہیں ،کیس میں مزید تاخیر ہوگی، بانی پی ٹی آئی کا علاج جن ڈاکٹروں نے علاج کیا شعبے کے ماہر نہیں تھے، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔



















