غزہ،حماس کے اعلیٰ کمانڈر،بچوں سمیت مزید فلسطینی شہید


غزہ:(مشرق نیوز)جنگ بندی سوالیہ نشان؟،غزہ میں اسرائیلی بربریت ،حماس کے اعلیٰ کمانڈر بلال،بچوں سمیت مزید فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا جنوبی غزہ کے علاقے میں حماس کی ایلیٹ نخبا فورس کے اعلیٰ کمانڈر کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا ،بلال ابو عاصی فورس کے پلاٹون کمانڈر اور 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کے 2علاقوں پر یلغار کی قیادت کی،دوران حملہ شہریوں کو نقصان سے بچانے کےلئے سخت نگرانی اور انتہائی درست ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

علاوہ ازیںعرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا،مغربی کنارے سے مزید 25بےگناہوں کوگرفتار کرلیا،ٹرمپ انتظامیہ و دیگر ثالث ممالک غزہ میں مکمل جنگ بندی کرانے میں ناکام ہو گئے۔