دبئی:(مشرق نیوز)آئی سی سی کامتعصبانہ فیصلہ،بنگال ٹائیگرز ٹی 20ورلڈکپ سے باضابطہ باہر،سکاٹ لینڈ کی انٹری کا باضابطہ اعلان کردیا۔
اعلامیے کے مطابق بنگلہ دیش کے سکیورٹی تحفظات پر 3ہفتوں تک مشاورت جاری رہی، اندرونی و بیرونی ماہرین سے تفصیلی سکیورٹی اسیسمنٹ بھی کرائی گئی،جائزے کے بعد بھارت میں بنگلہ دیش ٹیم کو کوئی قابل تصدیق سکیورٹی خطرہ ثابت نہیں ہوا، مقررہ وقت تک بنگلہ دیش کی جانب سے حتمی جواب موصول نہ ہونے پر گورننس اور کوالیفکیشن قوانین کے تحت متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
آئی سی سی نے کہا بی سی بی سے تمام معاملات پر بات کی گئی ،یقین دہانیاں بھی کرائیں، سکاٹ لینڈ ٹی 20رینکنگ میں14ویں نمبر پر،رینکنگ نمیبیا، متحدہ عرب امارات، نیپال، امریکہ، کینیڈا، عمان اور اٹلی سے بہتر ہے،انگلینڈ، اٹلی، نیپال اور ویسٹ انڈیز کےساتھ گروپ سی میں شامل کرلیا۔
بنگلہ دیش ٹی 20ورلڈکپ سے باضابطہ باہر،سکاٹ لینڈ کی انٹری



















