ایک ہاتھ میں مکا دوسرا ملانا ایسے نہیں چلے گا،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے حکومت مذاکرات چاہتی ہے تو دونوں ہاتھ ملائے، ایک ہاتھ میں مکا دوسرا ہاتھ ملانا ایسے نہیں چلے گا، سیاسی جماعتوں میں بات چیت میں شرائط نہ لگائیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاسیاسی لوگ سیاسی حل ڈھونڈتے ہیں، دشمن نہیں ، سیاسی اختلافات ہمیشہ رہیں گے، مذاکرات کااختیار میرے نہیں اچکزئی،علامہ راجہ ناصر عباس کے پاس ہے،ٹیبل پر بیٹھ کر گفتگو کے ذریعے حل نکالے جاتے ہیں،پارلیمنٹ میں سارے یک زبان نہیں ہو سکتے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہااختلاف رائے ضرور ہوتا ہے ،بات چیت خلوص کےساتھ کریں ، بانی سے ملاقاتوں کا سلسلہ کیوں روکا گیا ،عمران،بشریٰ کی فیملی سے ملاقاتوں پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے،وزیر اعظم سے ملاقات محمود اچکزئی کے ہاتھ میں ہے، پی ٹی آئی وفد سپیکر سے ملاقات کر چکا ، سپیکر قومی اسمبلی نے کہا تھا پوچھ کر بتائیں گے۔



















