جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم ،فیلڈ مارشل سمیت اہم شخصیات کی شرکت
لاہور:(اپنے رپورٹر سے)قائد ن لیگ نواز شریف کے نواسے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ تقریب جاتی امرا رائےونڈ میں ہوئی۔
نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت وفاقی ،صوبائی وزرا،اہم سیاسی ،سماجی وغیر ملکی شخصیات نے شرکت کی۔
دلہا جنید صفدر دلہن شانزے علی روحیل کےساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے تقریب میں پہنچے،جنید صفدر نے سفید شلوار اور گرے رنگ کی شیروانی پہنی ،شانزے علی پنک عروسی لباس میں ملبوس تھیں،پنڈال کو دلہن کے عروسی لباس کی نسبت سے پنک پھولوں کےساتھ سجایا گیا۔
تقریب کے دوران سازندے فضا میں خوبصورت دھنوں کے سر بکھیرتے رہے،نواز،شہباز،مریم ،کیپٹن (ر) صفدر نے مہمانوں کا استقبال کیا ،جاتی امرا کے باہر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے،پولیس کےساتھ رینجرز کی بھاری نفری بھی تعینات رہی ۔



















