اپوزیشن جماعتوں کو چارٹر آف معیشت پر پارلیمنٹ میں مذاکرات کرنے چاہئیں،رانا ثنا
ا سلام آباد: (بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہاہے اپوزیشن جماعتوں کو چارٹر آف معیشت پر پارلیمنٹ میں مذاکرات کرنے چاہئیں،8 فروری کے بعد احتجاج کی ایک اور کال نہ آئی تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات والا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا اپوزیشن مسائل کے حل کےلئے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا آغاز کرے،سیاسی مسائل کو حل کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے،فنڈز کی تقسیم کاطریقہ کار صوبوں کے اتفاق رائے سے حل کیا جائے گا،پی ٹی آئی قومی اداروں کے خلاف سیاست کرنے سے باز رہے۔



















