اہم قانون کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے اہم قانون کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس20جنوری طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی،مشترکہ اجلاس میں مجموعی طور پر 29 بلز پیش کیے جانے کا امکان ہے،11 حکومتی ،18 نجی نوعیت کے بلز شامل ہوں گے۔

صدر کی جانب سے بغیر دستخط واپس کیے جانے والے24بل بھی شامل ہیں،5 بلز ایک ایوان سے منظور مگر دوسرے سے منظوری حاصل نہیں ہوسکے،مشترکہ اجلاس میںقانون سازی کے عمل آگے بڑھانے کےلئے اہم فیصلے متوقع ہیں۔