پیپلزپارٹی کا احتجاج ، سپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس 2026 واپس

اسلام آباد :( ) پیپلزپارٹی کا احتجاج ،حکومت نے سپیشل اکنامک زونز (ترمیمی) آرڈیننس 2026 واپس لینے کی منظوری دے دی۔

آرٹیکل 89(2)b کے تحت صدرِ مملکت کو آرڈیننس واپس لینے کا مشورہ دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے سپیشل اکنامک زونز (ترمیمی) آرڈیننس واپس لینے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔


سپیشل اکنامک زونز (ترمیمی) آرڈیننس 2026 قومی پالیسی سے ہم آہنگ نہ ہونے پر واپس لیا گیا، وزیراعظم آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔