اپوزیشن کے لوگ تانگے کی سواریاں ہیں،عطا تارڑ،نمٹ لیں گے، نقوی

لاہور:(وقائع نگار) وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگوں کو تانگے کی سواریاں قرار دے دیا۔

جامعہ اشرفیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے لوگ تانگے کی سواریاں ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہااحتجاج کرنےوالوں سے نمٹنے کی کافی پریکٹس ، قانون نافذ کرناکام ہے نوبت آئی تو عمل کرائیں گے، مذاکرات جن کا کام ہے وہ کریں گے،احتجاج کی کی کوئی صورتحال ہوئی تودیکھیں گے، علما کرام محفوظ ہیں۔

محسن نقوی نے کہا ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانے والوں کیخلاف قرآن پاک میں واضح پیغام موجود ہے، ریاست کیخلاف کوئی ہتھیار اٹھائے تو واضح کس طرح ہینڈل کرناہے،وزیراعلیٰ کے پی سے پوچھا جائے اپنے افسروں کی حفاظت کیلئے کیا کیا؟ سہیل آفریدی سے کارکردگی پوچھی جائے، پی ٹی آئی احتجاج سے پہلے کی طرح نمٹ لیں گے،احتجاج ،امن و امان کے مسائل کو پہلے بھی موثر طریقے سے سنبھالا گیا ۔