روس کا یوکرین پر بڑا حملہ،4افراد ہلاک،متعدد زخمی


ماسکو:(مشرق نیوز)روس کا یوکرین پر بڑا حملہ،4افراد ہلاک،متعدد زخمی ہوگئے،حملے میں متعدد ڈرونز ،میزائلوں کےساتھ اوریشنک بیلسٹک میزائل کا بھی استعمال کیاگیا،کیف میں کئی گھنٹوں تک زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

روسی وزارت دفاع نے کہا حملہ دسمبر کے آخر میں یوکرین کی جانب سے مبینہ طور پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیا گیا۔

یوکرینی صدر زیلنسکی و دیگر حکام نے تصدیق کی لویو میں کچھ تنصیبات کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا،شہر پولینڈ کی سرحد سے تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے،یورپی یونین ،نیٹو کی سرحد کے قریب حملہ یورپی براعظم کی سلامتی کےلئے سنگین خطرہ ہے۔