نوازشریف سیاسی ہیجان کے حل کیلئے کردار ادا کریں‘فواد چودھری


لاہور: (وقائع نگار) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی کے اصل وارث قید ، نوازشریف سیاسی ہیجان کے حل کیلئے کردار ادا کریں،ملکی استحکام کےلئے مذاکرات ضروری ہیں مگر پی ٹی آئی کے مہمان اداکار کہتے ہیں بات چیت نہیں کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا پاکستان میں سیاسی ہیجان ، اپوزیشن کی جانب سے کوئی سنجیدہ بات نہیں کی جاتی، بیرسٹر گوہر اپنی کمر میں تھوڑی جان ڈالیں، ایک جونیئر وزیر اٹھ کر کہتا ہے چیئرمین معافی مانگیں، ایک اور وزیر کہتا ہے میں چیئرمین ہی نہیں مانتا، بڑے عہدوں پر حوصلے بھی چاہیے ہوتے ہیں،مہمان اداکاروں کو کھلی چھٹی،پی ٹی آئی کے مہمان اداکار بیرون ملک دورے پر بھی ہوتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہاحکومت مہربانی کرے ،بشریٰ،یاسمین راشد سمیت سیاسی قیدیوں کو ریلیز کیا جائے، اقدام سے سیاسی پریشر کم ہوگا،چاہتے ہیں صدر مملکت ،وزیراعظم آنر شپ لیں، سہیل آفریدی نے اب تک بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ،لوگوں کو قریب لانے کی کوشش کرنی چاہیے