اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ملزم روپوش ہوچکا ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہاہیڈ کانسٹیبل نے بتایا ملزم کا دفعہ 87 کے تحت اشتہار چسپا کیا ،پولیس نے اشتہاری کی کارروائی رپورٹ جمع کرائی،عدالت کو موجودہ صورتحال کے پیش نظر معلوم ہوتا ملزم روپوش ہوچکا لہٰذا اشتہاری قرار دے کرضمانتی مچلکے منسوخ ،دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔
حکم نامے کے مطابق ملزم کو اشتہاریوں کی فہرست میں ڈالا جائے تاکہ گرفتار کیا جا سکے، ملزم کے ضمانتی کےخلاف بھی کارروائی شروع کی جائے۔
ملزم روپوش ہوچکا ،گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکمنامہ



















