ریاست کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا معاشرتی انتشار کو جنم دیتاہے ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)لیویز فورس کو قانونی طور پر بلوچستان پولیس میں ضم کردیا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا بلوچستان میں اے اور بی ایریا کی کیٹیگری کی تقسیم ، یکساں قانون کے نفاذ سے دیرینہ انتظامی ابہام ختم کردیا ،فیصلے سے ریاستی ذمہ داری واضح ہوگی، یکساں قانون سے عوام کے تحفظ کا دائرہ مزید مضبوط ہوگا۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سینٹر آف ایکسیلینس برائے انسداد تشدد سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا ،سرفراز بگٹی نے کہا ریاست کےخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا معاشرتی انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے، نوجوانوں کو درست سمت دکھانا اور حقائق سے آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاہم سینٹر آف ایکسی لینس تحقیق، آگاہی اور انسداد تشدد کےلئے موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا،انتہاپسندی کے تدارک کےلئے ادارہ جاتی تعاون اور جدید حکمت عملی ناگزیر ہے، تعلیمی اداروں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مثبت بیانیے کو فروغ دیا جائے گا ، امن و امان کے قیام کےلئے نوجوانوں کی شمولیت اور شعور بیداری حکومت کی ترجیح ہے۔