لگتا ہے ٹرمپ مشرق وسطیٰ کا سبق بھول گئے، امریکی جریدہ

نیویارک:(بیورورپورٹ)امریکی جریدے کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو ہٹانے کی کوشش سے لگتا ہے امریکہ مشرق وسطیٰ کا سبق بھول گیا ، طاقت سے حکومتیں بدلنا زیادہ مسائل کا سبب بنتا ہے،نکولس مادورو کو ہٹانے کی کوششیں ثبوت ہیں امریکہ نے مڈل ایسٹ میں 25 سال کی ناکام مداخلتوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

رپورٹ میں کہا گیا اگرچہ مادورو غیر مقبول اور وینزویلا کی فوج نسبتاً کمزور لیکن حکومت کو زبردستی ختم کرنے سے ملک میں انتشار پیدا ہو سکتا ہے،امریکی سرزمین کے قریب مسائل جنم لے سکتے ہیں جیسے مہاجرین، منشیات کی سمگلنگ اور سیاسی عدم استحکام۔