”امریکی اخبارات کو وینزویلا حملے کا علم تھا لیکن خاموش رہے“


نیویارک:(بیورورپورٹ)”امریکی اخبارات کو وینزویلا حملے کا علم تھا لیکن خاموش رہے“، نیوز ویب سائٹ نے بڑا دعویٰ کر دیا۔

سیمافورکی رپورٹ کے مطابق نیویارک ٹائمز،واشنگٹن پوسٹ کو جمعے کی رات وینزویلا کے دارالحکومت کراکس پر ہونے والے خفیہ امریکی چھاپے کی پیشگی اطلاع ملی مگر امریکی فوج کے تحفظ کےلئے خبر جاری کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی،نیو یارک ،واشنگٹن کے نیوز رومز نے وینزویلا پر امریکی آپریشن کی تفصیلات کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ صحافتی روایت کے مطابق کیا۔