نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کیلئے متحرک

لاہور: (سٹاف رپورٹر)نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے کیلئے متحرک،اگلے ہفتے اسلام آباد میں سیاستدانوں، وکلا ،دانشوروں کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں ن لیگ،پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی،جے یو آئی ،جماعت اسلامی ،ایم کیو ایم،(ق) لیگ،بلوچستان عوامی پارٹی،اے این پی ودیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کومدعو کیاجائیگا،نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی،تحریک تحفظ پاکستان کو بھی خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دے گی، قانون دان،پارلیمنٹرینز ،دانشور و ٹیکنوکریٹس سیاسی صورتحال پر نقطہ نظرپیش کریں گے۔