اسلام آباد (مشرق نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں بڑی رکاوٹ دور ہو گئی، پی ٹی آئی نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عدالتی پٹیشن واپس لے لی۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق 12 جنوری کے اجلاس میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔
اس سے قبل سپیکر عدالت میں معاملہ زیر سماعت ہونے کی وجہ سے نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری نہیں کر سکتے تھے۔ قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس 12جنوری سے ہو گا۔ قومی اسمبلی کے ایڈوازئزر کا کہنا ہے کہ عدالتی فرنٹ بند ہونے سے نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں رکاوٹ نہیں ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش سے واپسی کے بعد آئندہ ہفتے اپوزیشن وفد کی سپیکر سردار ایا ز صادق سے ملاقات ہو گی اور پروسس کو آگے بڑھایا جائیگا۔ سپیکر قومی اسمبلی اجلاس میں قواعد کے تحت 12جنوری کو نئے اپوزیشن لیڈ کی تقرری سے متعلق ایوان میں اہم اعلان کر یں گے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کا فیصلہ سامنے آیا تھا جس میں سابق رکن قومی اسمبلی عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹائے جانے کا کیس واپس لینے کا اعلان کیا گیا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری میں بڑی رکاوٹ دور



















