غزہ (مشرق نیوز) غزہ میں بارش سے صورتحال پھر خراب ہوگئی، لاکھوں بے گھر افراد کے خیمے بھیگ گئے،فلسطینی بے بس اور لاچار ہیں، متاثرین نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کردی۔ شدید سردی کے باعث ہائپوتھرمیا کا مرض پھر سر اٹھانے لگا،محکمہ صحت غزہ کے مطابق دسمبر میں تین بچوں سمیت 15 فلسطینی ٹھنڈ سے جاں بحق ہوگئے۔
دوسری طرف صیہونی دہشت گردی بھی جاری ہے،اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ غزہ سٹی اور خان یونس پر بمباری کی۔ پناہ گزین کیمپوں پرجنگی کشتیوں سے گولے داغ دیئے۔ 48 گھنٹے کے دوران مزید چار افراد جام شہادت نوش کرگئے، مختلف علاقوں سے 25 لاشیں بھی مل گئیں،شہدا کی مجموعی تعداد 71 ہزار 266 ہوگئی۔
قابض فوج کے مغربی کنارے میں گھر گھر چھاپے بھی جاری ہیں۔ کارروائیوں کے دوران 6 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
غزہ میں بارشوں سے فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ،عالمی برادری سے مدد کی اپیل



















