کرپشن الزامات ،ملائیشین آرمی چیف کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

کوالالمپور:(مشرق نیوز)کرپشن و منی لانڈرنگ الزامات پرملائیشیا کے آرمی چیف جنرل تن سری حافظ الدین جنتن کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا۔

ملائیشیا کی وزارت دفاع نے آرمی چیف کو فوری طور پر رخصت پر بھیجنے کی ہدایت دی تاکہ الزامات کی تحقیقات بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کی جا سکیں،وزیر دفاع داتوک سری خالد نوردین نے اپنے بیان میں کہا انتظامی اقدام مفادات کے ٹکراو سے بچنے اور تحقیقات کے شفاف و موثر انعقاد کو یقینی بنانے کےلئے کیا گیا۔

علاوہ ازیں جنرل تن سری نظام جعفر کی لازمی ریٹائرمنٹ کے بعد نیوی کمانڈر ایڈمرل تن سری ذوالحلمی اثنین کو فوری طور پر ملائیشین مسلح افواج کا قائم مقام سربراہ مقرر کر دیا گیا