ن لیگ ،پی پی ملکر لمبی اننگز کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں،سردار ایازصادق

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے ن لیگ ،پیپلز پارٹی ملکر لمبی اننگز کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں،ایاز صادق کی قیادت میں ن لیگی رہنماوں کے وفد نے بےنظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کی اورسیاسی چیلنجز بشمول پی ٹی آئی کےساتھ تعلقات و پارلیمانی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہان لیگ،پی پی کا ملکرلمبی اننگز کھیلنے کا ارادہ ہے،پی ٹی آئی سے مذاکرات کےلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں،عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

رانا ثنا نے کہا بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر انارکی پھیلا رہے ہیں سیاسی جماعت کے ناطے یقین ہے جمہوریت ڈیڈلاک لاک نہیں، ڈائیلاگ سے بڑھتی مگر عمران خان کا رویہ شروع دن سے متنازع ہے۔