ایران میں طالبان مخالف سابق افغان سکیورٹی کمانڈر قتل


تہران: (مشرق نیوز) ایران میں طالبان مخالف افغانستان کے سابق پولیس چیف کو قتل کردیا گیا۔

چیف اکرام الدین سری کو تہران کی ولی عصر سٹریٹ پر دفتر سے نکلتے وقت گولی ماری گئی، فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،اکرام الدین سری افغانستان کی سابق حکومت کے دور میں سکیورٹی کمانڈر ،صوبہ تخار اور بغلان کے پولیس سربراہ رہ چکے۔

سری طالبان کے سخت ناقد سمجھے جاتے تھے، حکومت کے خاتمے کے بعد طالبان کےخلاف آواز بلند کرتے رہے،طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد اکرام الدین نے ایران میں پناہ لی ، ایرانی حکام نے حملے کو ٹارگٹڈ قرار دے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔