افغان طالبان نے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی معطل کردی

کابل:(مشرق نیوز)افغان طالبان نے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی تاحکم ثانی معطل کر دی۔

میڈیا نے طالبان وزارت خزانہ کے عہدیدار سمیت مختلف ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا حکم تمام وزارتوں و سرکاری اداروں پر لاگو ہوتا ہے،پہلا موقع ہے تنخواہوں کی ادائیگی کو باضابطہ طور پر بغیر کسی متعین تاریخ کے مکمل طور پر معطل کیا گیا ۔