امریکی صدر ٹرمپ کا کرسمس پیغام میں بھی سیاسی مخالفین پر طنز


واشنگٹن:(خواجہ فاروق) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسمس پیغام میں بھی سیاسی مخالفین پر طنز کردیا۔

اپنے پیغام میںامریکی صدر نے کہاسب کو کرسمس مبارک ہو حتیٰ کہ امریکہ کو تباہ کرنے میں ناکام رہنے والے بائیں بازو کے انتہا پسندوں کو بھی کرسمس مبارک ہواب امریکہ میں کھلی سرحدیں ہیں نہ خواتین کے کھیلوں میں مردوں کی شمولیت اور نہ ہی کمزور قوانین موجود ہیں۔

ٹرمپ نے کہا سٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح اور جرائم کی شرح کئی دہائیوں کے مقابلے میں کم ترین ہے،ٹیرف نے امریکہ کو کھربوں ڈالر کی ترقی و خوشحالی دی ،قومی سلامتی پہلے سے زیادہ مضبوط ،امریکہ کو دوبارہ دنیا میں عزت دی جا رہی ہے۔

امریکی سروس ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ملک محفوظ رکھنے پر فوجیوں کے شکرگزار ہیں،آپ کی قربانیاں قابل تعریف ، فرائض کیلئے اپنے پیاروں سے الگ ہونا آسان نہیں،بطور کمانڈر ان چیف شاندار حمایت پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، آپ نے ہر کام میں میرا ساتھ دیا۔