گورنر سندھ نے پی ٹی آئی سے بات چیت نہ کرنے کا مشورہ دےدیا
کراچی: (بیورورپورٹ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حکومت کو پی ٹی آئی سے بات چیت نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا ملکی ترقی میں رکاوٹ لوگوں سے مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں ،پی ٹی آئی کے دوست مذاکرات کو نہیں مانتے، اڈیالہ میں بیٹھا مغرور شخص اب بھی اسلام آباد پر چڑھائی کا سوچتا ہے،بات چیت کے دروازے بند کردئیے جائیں۔
گورنر سندھ نے کہا معیشت کی جنگ بھی جیت لیں گے، معرکہ معیشت کیلئے تیار ہیں، پاکستان خطے میں اہم ترین ملک اور طاقت کا مرکز بن گیا ،فیلڈ مارشل کی دوٹوک پالیسی نے دنیا میں اہم مقام دلایا، بہترین عسکری حکمت عملی نے اعتماد بحال کیا،پی آئی اے کی نجکاری کا عمل گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔



















