واشنگٹن: (خواجہ فاروق)امریکی جریدہ فارن پالیسی بھی پاکستان کامعترف،صدرٹرمپ کی نئی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو”ونر“ بھارت کو واضح طور پر ”لوزر“ قرار دےدیا۔
فارن پالیسی نے مضمون میں لکھا ٹرمپ کے دوسرے دور میں پاکستان نے واشنگٹن میں سٹریٹجک کم بیک کیا،واپسی خاموش مگر فیصلہ کن کامیابی ہے وہ حاصل کیا جو کئی اتحادی بھی نہ کر سکے، اعتماد و رسائی، امریکہ کے نزدیک پاکستان ایک بار پھر قابل قدرا ور کارآمد شراکت دار بن گیا، پاکستان کی سمارٹ حکمت عملی نے واشنگٹن میں طاقت کا توازن اپنے حق میں بدل دیا، ٹرمپ دور میں پاکستان نے نہ صرف جگہ بنائی بلکہ اثر بھی قائم کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا پاکستان کی پیشرفت نے خطے میں سفارتی نقشہ دوبارہ سے کھینچ دیا، واشنگٹن میں پاکستان کو دوبارہ سنجیدگی سے لیاجارہاہے،دوسرے دور کے آغاز میں دہشتگرد حملے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری میں پاکستان کے کردار نے ٹرمپ کو فوری و حوصلہ افزا کامیابی دی،پاکستان کی ٹرمپ کے ”ٹرانزیکشنل“ فریم میں نتیجہ خیز سفارتکاری ، کرپٹو کرنسی جیسے معاملات بھی پاک امریکہ بات چیت و ڈیلز کا حصہ بنے، اہم معدنیات پر تعاون ،سودوں پر بھی گفتگو کا ذکر آیا۔
امریکی جریدے کے مطابق ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ذاتی قربت پاک امریکہ تعلقات میں پیشرفت کی اہم وجہ ہے، اوول آفس میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فیلڈ مارشل عاصم منیر ،وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت پاکستان کی واشنگٹن میں واپسی مرکزی ستون بنی،ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے قربت نے پاک امریکہ تعلقات کو نئی جہت دی، واشنگٹن میں پاکستان کی آواز عسکری قیادت کی بدولت پھر سے وزن دار بنی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار تعلقات کی پیشرفت میں کلیدی عنصر ہے، پاکستان کی عسکری قیادت نے سفارت کاری میں سٹریٹجک برتری دلائی۔
فارن پالیسی رپورٹ میں کہا گیا پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کے مطابق پاک امریکہ تعلقات پھر سے بہت اچھے ہوگئے ، سفیر کے مطابق اب موقع کو عملی نتائج میں بدلنا لازم ہے،پاکستان کی واشنگٹن میں پیشرفت نے بھارت کے تعلقات کو کمزور کر دیا، پاکستان ٹرمپ کے ونرز ،بھارت لوزرز کی صف میں کھڑا دکھائی دیا،پاکستان کا واشنگٹن میں کم بیک بھارت کیلئے سفارتی دھچکا ثابت ہوا، ٹرمپ دور میں پاکستان آگے، بھارت دفاعی و سرد مہری کی پوزیشن پر چلا گیا، پاکستان نے سفارتی برتری حاصل کرلی، بھارت تجارتی دباو میں رہا۔
امریکی جریدے نے کہا امریکہ بھارت تعلقات 2دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچے، صدر ٹرمپ بھارت کی تجارتی پالیسیوں پر مایوس ہوئے، بھارت کاروسی تیل خریدنابھی ناراضی کی وجہ بنا، بھارت پر50 فیصد ٹیرف برقرار ہیں اور تجارتی ڈیل تاحال غیر یقینی ہے۔
ایک اور امریکی میگزین دی ڈپلومیٹ نے پاکستان کو عالمی توجہ کا مرکز قرار دےدیا ، مضمون میں کہا گیا 2025 پاکستان کےلئے سٹریٹجک واپسی و عسکری اعتماد کا سال رہا،عسکری قیادت نے ریاستی سطح پر انتہا پسندی کےخلاف واضح و مضبوط پیغام دیا جہاد کے اعلان کا اختیار صرف ریاست کے پاس ہے، آرمی چیف کا پیغام انتہا پسندی کےخلاف اہم سنگ میل ہے۔
دی ڈپلومیٹ نے کہا پاکستان کئی برسوں بعد دوبارہ عالمی توجہ کا مرکز بن گیا،2025 میں پاکستان کی عسکری قیادت نے ریاستی مفادات کا بھرپور تحفظ،ریاستی رٹ کو مضبوط کیا، ریاستی نظم و ضبط کے فروغ میں عسکری قیادت کا کردار نمایاں رہا، بھارت کےساتھ مئی 2025 کی فوجی جھڑپوں نے عالمی توجہ سمیٹی، بھارت کےخلاف پاکستانی افواج کی کارکردگی نے عسکری توازن واضح کر دیا،داخلی چیلنجزکے باوجود فوجی کارکردگی نے پاکستان کی سٹریٹجک ساکھ ، ڈیٹرینس کو تقویت اورطاقت بخشی، پاکستان کی فوج نے محدود وسائل کے باوجود موثر ردعمل دیا۔
مضمون میں کہا گیا بھارت کےخلاف کامیاب کارکردگی نے پاکستانی عسکری قیادت کی پیشہ ورانہ صلاحیت دکھا دی، افوج پاکستان نے بھارت کی عسکری مہم جوئی کا موثر جواب دیا،فوجی کامیابیاں عالمی دفاعی ماہرین کی توجہ کا مرکز بنیں، 2025 میں پاکستانی فوج عالمی عسکری مباحث میں دوبارہ مرکزی حیثیت اختیار کرگئی، پاکستان کی عسکری کارکردگی نے عالمی سطح پر اعتماد بحال کیا، عسکری قیادت کے موثر فیصلوں سے پاکستان کی سٹریٹجک ساکھ بحال ہوئی۔
دی ڈپلومیٹ نے کہا بھارت کےخلاف کامیابی کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں نمایاں بہتری دیکھی گئی، پاک بھارت جنگ کے بعد بھارت کے واشنگٹن سے تعلقات پر دباو آیا،سعودی عرب کےساتھ بڑے دفاعی معاہدے نے پاکستان کا علاقائی کردار مضبوط کیا، پاکستان کے دفاعی سازوسامان کی عالمی سطح پر مانگ میں اضافہ ہوا، چین جنگ کے دوران استعمال ہونے والے دفاعی ہتھیاروں کی عملی کارکردگی پر بہت خوش ہوا، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے سازگار عالمی ماحول بنا، غزہ پر ہونےوالی عالمی کوششوں میں پاکستان کو اہم فریق قرار دیا گیا۔
مضمون میں کہا گیا افغانستان کے معاملے پر پاکستان نے واضح موقف اپنایا، ٹی ٹی پی کےخلاف پالیسی میں فیصلہ کن سختی آئی، پاکستان نے افغانستان کے معاملے میں مدلل موقف اپنایا اور ٹی ٹی پی کےخلاف دباو بڑھانے کیلئے مسلسل اقدامات کئے، بہترین حکمت عملی نے طالبان حکومت پر دباو بڑھایا،پاکستان نے قطر، ترکیہ ، سعودی عرب کو ثالثی کردار میں شامل کر کے سرحد پار خطرات کو عالمی سطح پر مزید نمایاں کیا، دہشتگردی کےخلاف پاکستان کو اندرون ملک نمایاں کامیابیاں ملیں،مختلف ممالک کےساتھ دہشتگردی کےخلاف تعاون بڑھا، معاشی مشکلات کے باوجود اصلاحاتی اقدامات پر پیشرفت ہوئی۔
امریکی میگزین نے کہا انتہا پسندی کےخلاف موثر اقدامات ریاستی پالیسی کی نئی و واضح علامت ہیں، پاکستان کو عالمی فضا سے فائدہ اٹھا کر اصلاحات کا نادر موقع ملا، معیشت میں مشکلات کے باوجود پی آئی اے کی نجکاری 2 دہائیوں بعد بڑی پیشرفت اور ممکنہ ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہو سکتی ہے۔
پاکستان ”ونر“ بھارت ”لوزر“،ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سے قربت نے تعلقات کو نئی جہت دی،امریکی جریدہ



















