ڈھاکہ (مشرق نیوز) بنگلہ دیش میں نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے سینئر رہنما ایم مطلب کو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا،بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق این سی پی کے کھلنہ ڈویژنل چیف اور پارٹی کی مزدور تنظیم این سی پی جاتیہ شرامک شکتی کے مرکزی منتظم ایم مطلب شکدر کو کھلنہ میں غازی میڈیکل کالج ہسپتال کے قریب نشانہ بنایا گیا، زخمی رہنما کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا،حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،پولیس حکام کے مطابق گولی ایم مطلب کے کان کے ایک طرف سے داخل ہو کر جلد کو چیرتی ہوئی دوسری جانب سے نکل گئی، حملہ آوروں نے سر کو ہدف بناتے ہوئے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کےلئے تحقیقات جاری ہیں ۔
بنگلہ دیش میں نیشنل سٹیزن پارٹی کے سینئر رہنما پر قاتلانہ حملہ،زخمی



















