رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر انتقال کر گئے،وزیراعظم، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

لاہور:(وقائع نگار)ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر انتقال کرگئے،مرحوم پی پی 167 لاہور سے رکن پنجاب اسمبلی تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایم پی اے عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ۔