جنوبی افریقہ میں دہشتگردی،9افراد کو گولیاں سے بھون دیا گیا


جوہانسبرگ: (مشرق نیوز)جنوبی افریقہ میں فائرنگ،9 افراد ہلاک،متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ جوہانسبرگ کے جنوب مغرب میں 25 میل دور بیکرز ڈل علاقے میں ہوٹل کے باہر پیش آیا،پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے شہریوں کو سڑکوں پر بے ترتیب گولیاں ماریں،حملہ آور 2گاڑیوں میں آئے اور شہریوں پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام نے حملہ آوروں کی گرفتاری کےلئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ،واضح رہے رواں ماہ جنوبی افریقہ میں ہونےوالی دہشتگردی کی دوسری بڑی واردات ہے۔