وزیراعلیٰ کے پی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کاآغاز


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی،صوبائی وزرا مینا خان ، شفیع جان ،اقبال آفریدی سمیت دیگر ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی،عدالت کی جانب سے متعدد بار طلبی کے باوجود ملزموں کے پیش نہ ہونے پر کارروائی شروع کی گئی ۔