بگرام ایئر بیس پرافغان طالبان کا پروپیگنڈا بے نقاب


واشنگٹن: (بیورورپورٹ)بگرام ایئر بیس پرافغان طالبان کا پروپیگنڈا بے نقاب،امریکی جریدے نے رپورٹ شائع کردی۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر ، شواہد سے ثابت ہے بگرام ائیربیس پر جنگی طیاروں وبکتربند گاڑیوں کی تیاری میں کوئی حقیقت نہیں، طالبان رجیم نے ناکارہ طیاروں ،بکتربندگاڑیوں کو رنگ روغن کرکے رن وے پرکھڑا کر رکھا ہے،سوشل میڈیا پر طالبان نے بطورگمراہ کن پروپیگنڈا جنگی مشقیں، طیاروں کی مرمت و عسکری پریڈز دکھائیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا امریکہ میں بعض تحقیقاتی و مفاداتی حلقے بگرام ایئر بیس کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، خاص طور پر افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی اسلحہ اور فوجی سازوسامان پر تشویش پائی جاتی ہے۔