طالبان کی ضد نے افغانستان کی معیشت ڈبو دی


کابل:(مشرق نیوز)طالبان کی ضد نے افغانستان کی معیشت ڈبو دی، کراچی کا راستہ بند ہونے سے اشیا کی لاگت دگنی ہوگئی۔

افغان میڈیا کے مطابق پاکستان کےساتھ تجارتی راستوں کی مسلسل بندش ،متبادل مہنگے روٹس کے استعمال نے نہ صرف کاروباری طبقے کو بحران میں دھکیل دیا بلکہ ملکی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ،افغانستان کےلئے کراچی بندرگاہ ہمیشہ سے سب سے سستا، محفوظ اور تیز ترین تجارتی راستہ رہی ہے، کابل سے مال کی ترسیل صرف3سے 4دن میں مکمل ہوتی اور ایک کنٹینر کی اوسط لاگت 2ہزارڈالر بتائی جاتی ہے،مقابلے میں ایران کے چاہ بہار پورٹ تک سفر 7سے 8دن میں مکمل ہوتاجبکہ لاگت بڑھ کر تقریبا ڈالر ہزار ڈالر فی کنٹینر تک پہنچ جاتی ہے،2ماہ سے پاکستان کے ذریعے افغان تجارت معطلی سے باعث ہزاروں کاروباری افراد بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

تاجروں نے خبردار کیا اگر پاکستان کےساتھ سرحد جلد نہ کھلی تو سپلائی چین مکمل طور پر تباہ ہو جائےگی، براہ راست اثر روزگار، کاروبار،معیشت پر پڑےگا۔