پی ٹی آئی کےخلاف شکنجہ مزید سخت اب ایسی کی تیسی ہوگی‘ فیصل واوڈا
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر و آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے اگر کوئی عمرانیت پر فرنٹ فٹ پر آئے تو فرنٹ رہے گا نہ فٹ اب ایسی کی تیسی ہوگی، پی ٹی آئی کےخلاف نااہلی، پابندی اور 9 مئی کیسز کا منطقی انجام آپشنز میں شامل ہے،بھارت کا لبادہ اوڑھ کر ایوان میں بیٹھے افراد کو کیڑے مکوڑوں کی طرح مسل دیا جائے گا،عمرانیت کے نام پر اداروں کےخلاف سازش کی گئی تو ریاست بھرپور ردعمل دے گی۔
اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہاپاکستان دشمن ایم این اے، سینیٹرز اور وزرا افغانستان چلے جائیں،ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ،لسانیت پھیلانے والوں کامنہ کالا ہوگا،قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے والے افراد کےخلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔



















