ذہنی مریض کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب ،ہر سازش ناکام بنائیں گے،عظمیٰ بخاری


لاہور:(سٹاف رپورٹر) وزیر اطلات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے ترجمان پاک فوج نے ذہنی مریض عمران خان کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب کر دیا،پاکستان مخالف بیانیے کی چال چلنے والے کو قوم نے پہچان لیا ،بانی پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کےلئے بچوں کے قاتل طالبان ،بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا بنیان مرصوص کے سپہ سالار پر فضول گوئی دراصل بانی پی ٹی آئی کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے، پاکستان کےخلاف کام کرنےوالے چند چہرے ریاستی استحکام کیلئے خطرہ ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو جان لینا چاہیے ریاست ہر سازش ناکام بنائےگی، ریاستی اداروں پر حملہ، شہدا کی توہین،افواج کیخلاف بیانیہ سب دشمن کا ایجنڈا ہے،ملکی سلامتی کےخلاف ہر بیانیہ، ہر سازش، ہر کردار ریاست کے فولادی عزم کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوگا۔