لاہور: (خبر نگار)سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگائیں پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے۔
خصوصی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے کےساتھ ٹارچر کیا جا رہا ہے، عوام کی آواز کو بند کرنا چاہ رہے ہیں،عمران خان نے کہافرعونیت کے آگے نہیں جھکوں گا،بھائی پاکستان کے مستقبل کیلئے کھڑا ہے، نصیحت کرتے ہیں وقت آگیا اب عوام بھی کھڑے ہوجائیں۔
علیمہ خان نے کہا سارا خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کےساتھ کھڑا ، عوام کے نمائندوں کو ہٹا کر اپنا بندہ لگانا ڈکٹیٹر شپ ہوتی ہے،ڈکٹیٹر شپ لاتے ہیں تو انتشار پھیلے گا،طے شدہ ہے منگل کے روز بانی سے 6 لوگوں کی ملاقات ہوگی، قانون والی بات کر رہی ہوں، کس قانون کے تحت کہہ رہے ملاقات نہیں ہوگی۔
بانی نے کہا جھکوں گا نہیں،گورنر راج لگائیں پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے، علیمہ خان



















