ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی فضائی حدود مکمل بند کردی


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا کی فضائی حدود مکمل بند کردی۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں کہا وینزویلا و اطراف کی فضائی حدود کو ”مکمل طور پر بند“ تصور کیا جائے، ایئر لائنز ، پائلٹس اور مبینہ منشیات و انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد علاقے کو ”نو فلائی زون“ سمجھیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے سی آئی اے کو وینزویلا میں خفیہ کارروائیوں کی منظوری بھی دےدی ،جلد آپریشن کاامکان ہے ۔