اسلام آباد: (بیورورپورٹ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے ضمنی انتخابات و حکومتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف نے حکومتی نظام کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوڑ دیا،ملک میں آئین، قانون ، عدلیہ ہر چیز بے معنی کردی گئی ، ضمنی الیکشن میں جوکچھ ہوا سب کے سامنے ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا پاکستانی عوام سے ووٹ کا حق چھین لیاگیا،بانی پی ٹی آئی سیاسی حقیقت اورمقبول ترین لیڈر ہیں، آپ کو کہتے ہیں ملک کو امن کی طرف لےکر جائیں۔
آئی ایم ایف نے حکومتی نظام کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوڑ دیا،مصطفی نواز کھوکھر



















