اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے اپوزیشن کے قول و فعل میں تضاد ، وزیر اعظم شہباز شریف نے میثاق جمہوریت کی دعوت دی۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا اپوزیشن کو کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی گئی،ضمنی الیکشن میں اپوزیشن کو شکست فاش ہوئی،دہرا معیار سامنے آگیا ، میڈیا پر فارم 47کا شور مچایا جاتا ہے، دھاندلی کا شور کرنے والوں سے سوال ہے کیا قانونی کارروائی کی؟۔
وزیر اطلاعات نے کہا ہری پور سے بابر نواز خان نے پی ٹی آئی سے نشست چھین لی ،سیاسی غلطیاں چھپانے کےلئے الزام تراشی اور سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں پر الزامات لگانا قابل مذمت ہے۔
اپوزیشن کے قول و فعل میں تضاد،کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی گئی،عطا تارڑ



















