عوام نے تخریبی سیاست مسترد کرکے خوشحالی کو چن لیا:نواز شریف

لاہور (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونےوالے پارٹی کے امیدواروں اور کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے ایکس اکاونٹ پر کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے، پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔