ٹیرف ،سرمایہ کاری ، دوسرے ممالک سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں،ٹرمپ

واشنگٹن :(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے ٹیرف ،سرمایہ کاری کے ذریعے دوسرے ممالک سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میںڈونلڈ ٹرمپ نے کہا دنیا بھر میں8میں سے 5جنگوں کو براہ راست ٹیرف کے ذریعے روکا،سٹاک مارکیٹ 9ماہ میں 48ویں بار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچی،ٹیرف کے سبب امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ دولتمند، طاقتور اور معزز دور ہے۔